(24 نیوز)وفاقی وزرا جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر کیخلاف بونیر میں مقدمہ درج ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف سرکاری وسائل سے مذہبی منافرت کے فروغ پر وفاقی وزرا جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب سمیت متعدد کیخلاف خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں بھی مقدمہ درج کرلیاگیا، وفاقی وزرا کیخلاف مقدمے کی نقل منظر عام پر آگئی، مقدمہ بونیر کے رہائشی کی درخواست پر دائر کیا گیا،درخواست میں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب سمیت دیگرنامزد ملزمان کیخلاف متعدد قانونی دفعات کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اونچی اڑان