(24 نیوز)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ چیف سیکرٹری کے پی کے اپنی حکومت کو الیکشن کمیشن کا پیغام پہنچائیں،صوبائی حکومت الیکشن کی معاونت پر تیار نہ ہوئی تو مجبوراً ضمنی انتخاب ملتوی کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی اجلاس میں شرکت کی، چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کے استعمال کا سخت نوٹس لے لیا، چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ کے پی، وزرا کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی متواتر خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لے لیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل اپنی حکومت کو جاکر بتائیں کہ خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب میں تمام امیدواروں کو یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں تمام جماعتوں،امیدواروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی،چیف سیکرٹری کے پی کے اپنی حکومت کو الیکشن کمیشن کا پیغام پہنچائیں،صوبائی حکومت الیکشن کی معاونت پر تیار نہ ہوئی تو مجبوراً ضمنی انتخاب ملتوی کرنا پڑے گا،الیکشن کمیشن نے معاملے کی باضابطہ سماعت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزرا جاوید لطیف، مریم اورنگزیب سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج