(ویب ڈیسک)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں نے خود جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرایا ، پنجاب حکومت جائے گی تو بات کر لیں گے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں ہماری حکومت جا رہی ہے، ہم کہتے ہیں وفاقی حکومت جا رہی ہے، ن لیگی رہنما کو عمران خان کے خلاف ایسی گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے،اُن کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف اللّٰہ سے ڈریں اور اتنا بھی نہ بوکھلائیں،میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو روزانہ اپنی گاڑی دکھاتی اور بلاتی ہوں، اُن میں ہمت ہے تو اکیلے آئیں، پھر بتاتی ہوں،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔