کال چھوڑو عمران خان کی مس کال پر بھی کوئی جواب نہیں دیگا، نیئر بخاری کا چیلنج

Sep 19, 2022 | 21:51:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے عمران خان کو چیلنج دیا ہے کہ احتجاج کی کال دو تمہاری مس کال کا بھی کوئی جواب نہیں دے گا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداران بھی عمران خان کے قومی اداروں کی تقسیم سے متعلق بیانیے سے نالاں ہیں، عمران خان پارٹی کا اعتماد کھو چکا ہے، پی ٹی آئی بکھر چکی اب صرف اعلان باقی ہے۔
 نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے جھولے یاد آ رہے ہیں،کپتان مانگے تانگے کی سواریوں کا اکیلا تانگہ بان بن چکا ہے ،آئین اور قانون شکن شخص پر پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی بڑی تعداد پہلے ہی عدم اعتماد کر چکی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب کے سیلاب زدگان بے سرو سامانی کی حالت میں پی ٹی آئی حکومتوں کی مدد کے منتظر ہیں، انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ عوام میں سے ہے کسی کی من پسند نہیں ہے ،لاڈلا بننے والے کی بدزبانی اور ہزیان قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی دباﺅ میں آکر نہ کبھی فیصلے کئے نہ کریں گے،حافظ طاہر اشرفی

مزیدخبریں