تیسرے چائنہ فرینڈ شپ سٹیز فورم میں پنجاب حکومت کے وفد کی قیادت باعث اعزاز ہے، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ چین کے صوبے ننشیا میں تیسرے چائنہ فرینڈ شپ سٹیز فورم میں پنجاب حکومت کے وفد کی قیادت باعث اعزاز ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب حکومت کا وفد مہمان خصوصی کی حیثیت سے فورم میں شریک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ننشیا کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری لیانگ ینشون اور چیئرمین ژانگ یوپو کے ساتھ زراعت، صنعت، لائیو سٹاک اور ماحولیاتی بہتری کیلئے اقدامات کے بارے میں تعاون بڑھانے پر نتیجہ خیز بات چیت خوش آئند ہے۔
Absolutely honored to lead the Punjab Government delegation at the 3rd China Friendship Cities Forum in Ningxia, where we proudly held the position of chief guest. ????????????????????
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 18, 2023
Fruitful discussions with Party Secretary Liang Yanshun and Chairman Zhang Yupu on enhancing cooperation in… pic.twitter.com/eLdm8nLbKS
یہ بھی پڑھیے: ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم میں شرکت، پنجاب کے عوام کا اعزاز ہے،محسن نقوی
خیال رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پانچ روزہ سرکاری دورہ چین کے دوسرے دن صوبہ ننشیا پہنچے جہاں صوبائی دارالحکومت ین چوان میں ایئرپورٹ پر محسن نقوی اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔