(24 نیوز ) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز کیون پیٹر سن نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ 2023 میں خطرناک ٹیم قرار دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر )پر ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے بہترین ٹیموں کے نام جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خطرناک قرار دیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اور یہ ہمیشہ خطرناک ہی ہوتے ہیں ۔
کیون کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو میدان میں ان کی قابلیت ایک ایسی ٹیم بناتی ہے جسے کسی طور بھی کم نہیں سمجھا جا سکتا اوریہ دوسری ٹیموں کو مشکلات میں ڈالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کی وجہ سے فیورٹ قرار دیا ہے جبکہ انگلش ٹیم اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرنے والی جنوبی افریقہ بھی ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم ہے، پروٹیز ٹیم میں ہینرک کلاسن سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔انگلینڈ کے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے مزید کہا ہے کہ آسٹریلیا بھی ورلڈ کپ کیلئے مضبوط امیدوار ہے۔