میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر عدالت کا تحریری حکم

Sep 19, 2023 | 12:24:PM

(ویب ڈیسک)اداکارہ میشا شفیع کیخلاف علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر سیشن کورٹ نے تحریری حکم  جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکمنامہ کے مطابق وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر دوبارہ جرح کرنے کی درخواست دی،میشا شفیع کی درخواست کی کاپی علی ظفر کے وکلا کو دے دی گئی۔

علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کی نئی درخواست پر جواب کیلئے مہلت مانگی۔

بعدازاں  عدالت نے ہتک عزت دعوے پرمزید کارروائی 30 ستمبرتک ملتوی کردی۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار کی 16 سالہ بیٹی نے خودکشی کرلی،آخر کیا وجہ بنی؟

مزیدخبریں