منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں، متحدہ عرب امارات نے 29 ارب سے زائد رقم ضبط کر لی

Sep 19, 2023 | 13:16:PM

(ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں منی لانڈرنگ ملکی معیشت کیلئے ناسور سمجھا جاتا ہے، منی لانڈنگ ایک ایسا کینسر ہے جو آہستہ آہستہ کسی بھی ملک کی معیشت کو اندر سے کھوکھلا کر سکتا ہے ۔

متحدہ عرب  منی لانڈرنگ کیخلاف گزشتہ 4 ماہ سے برسرپیکار ہے اور اس کا ثمر بھی آنا شروع ہو گیا ہے ،انسداد منی لانڈرنگ و کاؤنٹر ٹیررازم فنانسنگ کے ایگزیکٹو آفس ( ای او اے ایم ایل سی ٹی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل حامد الزعابی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں سال کی پہلی شہ ماہی میں ہونے والی پیش رفت کاجامع جائزہ مکمل کر لیا ہے جو ہر شعبے کے حوالے سے نمایاں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (وام) کو ایک بیان میں الزعابی نے بتایا کہ مارچ 2023 سے  جولائی 2023 تک  1.309 بلین درہم ضبط کیے گئے ہیں ، اگر اس رقم کو پاکستانی روپے میں دیکھا جائے تو 29 ارب سے زائد بنتی ہے ۔

جائزے کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی اے ایم ایل سی ٹی ایف نظام مضبوط، تیزرفتار ردعمل کا حامل اور موثرترین ہے۔اس عرصے کے دوران، متحدہ عرب امارات نے نیشنل ایکشن پلان اور نیشنل اے ایم ایل/ سی ٹی ایف حکمت عملی پر عمل درآمد جاری رکھا اور غیر قانونی مالی اعانت سے نمٹنے اور عالمی مالیاتی نظام کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے ایجنڈے پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کوششوں کی وجہ سے کارکردگی کے اہم اشاریوں بشمول ایس ٹی آرز/ ایس اے آرز،عملدرآمد کی کاررائیوں،نگران حکام کی طرف سے معائنوں، اور ضبطیگیوں میں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہےاور متحدہ عرب امارات نے مارچ 2023 سے جولائی 2023 کے وسط تک 1.309 بلین درہم کامیابی کے ساتھ ضبط کیے ہیں۔
الزعابی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا پتہ لگانے، تفتیش کرنے اور انہیں سمجھنے کے لیے اپنی طویل مدتی، پائیداراے ایم ایل / سی ٹی ایف صلاحیتوں کو مضبوط بناتے ہوئے اپنے بین الاقوامی تعاون کو مزید بہتر کرتا رہے گا۔
اور یو اے ای کو یوریشیا گروپ پلینری میں شرکت کے بعد ایشیا/بحرالکاہل گروپ پلینری میں باضابطہ مبصر کا درجہ دیا گیا۔ ملکی سطح پر متحدہ عرب امارات ایف آئی یو نے ابوظہبی میں ایگمونٹ گروپ کے 2023 کے سالانہ اجلاس کی میزبانی کی یہ عالمی تنظیم ایف آئی یوز کے 170 رکن ممالک کے درمیان معلومات، علم اور تعاون کے تبادلے میں سہولت فراہم کرتی ہے۔
ای او اے ایم ایل سی ٹی ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کی کامیابی میں ای او اے ایم ایل/ سی ٹی ایف کی قیادت میں یو اے ای کے وفد نے پہلی بار فیٹف طرز کے علاقائی اداروں ایشیا/پیسفک گروپ ( اے پی جی) اور یوریشیا گروپ (ای اے جی) کے اجلاسوں میں شرکت کی۔

مزیدخبریں