زیرِ التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے کل اہم اجلاس بلا لیا

Sep 19, 2023 | 15:42:PM
زیرِ التواء مقدمات کا معاملہ،چیف جسٹس نے کل اہم اجلاس بلا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان میں بینچز کی تشکیل اور زیرِ التواء مقدمات کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے اجلاس میں پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کو بھی دعوت دی ہے, اجلاس میں فراہمیٔ انصاف بہتر کرنے کے معاملے پر وکلاء تنظیموں کی تجاویزلی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء تنظیمیں بینچز کی تشکیل اور مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے تجاویز دیں گی،وکلاء فوری نوعیت کے مقدمات کو جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پرویز الہٰی کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیل،لاہور ہائی کورٹ سے اہم خبر آ گئی