(عثمان خان) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو عام اتنخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان الیکشن کمیشن آفس پہنچے ، الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلی عہدیدار انہی میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی، عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور آ رہی ہے، ہم نے جیلوں میں بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگایا، آج کل مجھے نیند نہیں اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔