پاکستانی روپیہ مزید مستحکم، ڈالر اپنی قدر کھو بیٹھا
ملک میں ذخیرہ اندوزوں اور حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاون کے بعد روپے کی بحالی اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری رہا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر مزید تنزلی کے بعد ڈالر کا لین دین 294.90 روپے پر بند ہوا۔ اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
ملک میں ذخیرہ اندوزوں اور حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاون کے بعد روپے کی بحالی اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری رہا۔
انٹربینک میں آج منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 294.50 روپے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.04 روپے کمی ہوئی اور اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 294.90 روپے پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: آئل ٹینکرزکنٹریکٹرکی ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 295 روپے 94 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 296 روپے ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 175 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 900 ہوگیا۔