سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، صدر جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) صدر جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان حاجی ہارون چاند نے کہا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل سٹے سے دلبرداشتہ ہوکر صدارت سے مستعفی ہوسکتا ہوں۔
صدر جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان حاجی ہارون رشید چاند نے اعلان کر دیا ہے کہ ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل سٹے سے دلبرداشتہ ہوکر صدارت سے مستعفی ہوسکتا ہوں، پشاور اور لاہور کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت خود ساختہ 2 لاکھ 30 ہزار روپے پر پہنچ گئی ،ملک بھر کیلئے گولڈ مارکیٹ جمعے کے روز کھولی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے ڈالر پر وار جاری، انٹر بنک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی بڑی خبر آگئی
ہارون رشید چاند کا مزید کہناہے کہ بلین مارکیٹ بند کرنے کے باوجود سونے کی قیمتوں میں سٹہ چلایا جارہا ہے، حساس اداروں کے پاس گولڈ کی قیمتوں میں سٹہ چلانے والوں کا بمعہ تصاویر ڈیٹا موجود ہے، گولڈ مارکیٹ کو بند کرنے کا مقصد سونے کی قیمت میں سٹے کو قابو کرنا ہے ،حساس اداروں سے مشاورت جاری ہے گولڈ ٹریڈنگ کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ،حکومت سے بھی رابطے میں ہیں گولڈ کی امپورٹ کھولنے کا مشورہ دیا ہے۔
صدر جیمز اینڈ جیولرز نے مزید کہا کہ حساس ادارے بلین مارکیٹ کو 3 ماہ کیلئے بند کرنا چاہتے تھے ،حساس اداروں کو یقین دہانی کرادی ہے گولڈ کی قیمتوں میں سٹہ نہیں چلے گا، سونے کی قیمتوں میں مسلسل سٹہ چلانے والوں کےخلاف چند دنوں میں بڑا کریک ڈاؤن ہوگا، ملک بھر میں بلین مارکیٹ نے سونے کی قیمت کا آخری ریٹ 5 روز قبل 2 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ جاری کیا تھا۔