(کفایت علی شاہ) اسلام آباد اور راولپنڈی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کی مزید 22 کیسز سامنے آگئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 495 ہوگئی، ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 69 فیصد مرد جبکہ 31 فیصد خواتین ہیں۔
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہری علاقوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 9 مریض رپورٹ ہوئے، اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 341 ہوگئی۔