نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم امور زیر غور

ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے: وزارت خزانہ کا مطالبہ

Sep 19, 2023 | 21:37:PM
نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم امور زیر غور
کیپشن: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی ایک جھلک
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس, مختلف اہم امور زیر غور لائے گئے۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو گندم اور چینی کے ذخائر کی رپورٹ پیش کرنے، وزارت منصوبہ بندی و ترقی کو گندم اور چینی کی طلب و رسد پر نظر رکھنے، لندن انٹربینک آفر ریٹ کی بجائے امریکی شرح سود سوفر کی منتقلی کی سمری آئندہ اجلاس میں پیش کرنے اور وزارت توانائی کو لائیبور سے سوفر کی منتقلی کے اثرات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مفت بجلی فراہمی کا معاملہ،نئے انکشافات سامنے آگئے

اجلاس میں  پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو 6 ماہ کی  تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ وزارت خزانہ نے مطالبہ کیا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ سوفر مستقبل کے شرح سود کے تعین کے لیے لاگو کیا جا رہا ہے۔