تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج رات سندھ، مشرقی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ زیریں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم دیر،سوات، شانگلہ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے ،تاہم لاہور، قصور ، اوکاڑہ، ساہیوال ، گوجرانوالہ،سرگودھا،لیہ،بھکر، نورپور تھل اور خوشاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم سبی، کوہلو ، لورالائی، بارکھان، لسبیلہ ، آواران اورخضدار میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:مفت بجلی فراہمی کا معاملہ،نئے انکشافات سامنے آگئے
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں تھر پارکر، مٹھی،عمر کوٹ ،اسلام کوٹ، جیکب آباد،سکھر، دادو،چھور، پڈعیدن، شہید بینظیر آباد ،مٹیاری، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ ،جام شورو، خیرپور ، قمبر ، شہداد کوٹ ،کراچی اور حیدرآباد ، میں آندھی گردآلود ہواؤں کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،میر پور خاص ، ٹھٹھہ، بدین ، نگرپارکر،سجاول اورکراچی میں موسلادھار بارش اور چند مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔