تُرکیہ کی مشہور ادا کارہ نے سرمیں گولی مار کر خود کشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تُرکیہ میں ایک مشہور ادا کارہ نے کل پیر کے روز36سال کی عمر میں اپنے سرمیں گولی مار کرخودکشی کرلی۔
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادا کارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کی لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا، اداکارہ اس وقت صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنی رہائش گاہ پر تھیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ محلے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ انہوں نے رہائشی عمارت کی دوسری منزل کی بالکونی سے گولی چلنے کی آواز سنی، پولیس جیسے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی تو انہوں نے فنکار کو مردہ حالت میں پایا۔
کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اور واقعے کے حالات کا تعین کرنے کے لیے شہر کے فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
اس خبر نے ترکیہ کی فنکار برادری اور عوامی حلقوں میں صدمے کی لہر دوڑا دی، یہ قابل ذکر ہے کہ مرفی کئی ٹیلی ویژن سیریزوں میں حصہ لے چکی ہیں، جن میں "دی واریر،" "میٹر آف آنر،" "سکاریہ فرات،" "دی لٹل ڈے"، "ڈریمز اینڈ ہوپس" اور "ایلف" شامل ہیں۔