لبنان پھردھماکوں سےگونج اٹھا،’ واکی ٹاکی‘ دھماکے،20افرادجاں بحق،450سےزائدزخمی

گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی، واکی ٹاکی پانچ ماہ پہلے پیجرز کےساتھ خریدےگئے تھے،پیجرزدھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دی

Sep 19, 2024 | 09:30:AM

(24 نیوز)لبنان پھردھماکوں سے گونج اٹھا۔ پیجرز کےبعد’ واکی ٹاکی‘ دھماکے۔پیجرزدھماکوں کےشہداکےجنازوں میں واکی ٹاکی پھٹے۔20افرادجاں بحق،450سےزائدزخمی ہوگئے۔ گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ واکی ٹاکی پانچ ماہ پہلے پیجرز کےساتھ خریدےگئے تھے۔پیجرزدھماکوں کی منظوری اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دی۔لبنان کےمطالبےپرجمعہ کوسلامتی کونسل کااجلاس طلب کرلیا گیا ۔

لبنان پر سائبر حملوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد بیس ہوگئی ، حزب اللہ نے سائبر حملوں میں 16 ارکان کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ حزب اللہ نے اپنے ارکان کو پیجر ڈیوائسز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ واکی ٹاکی پانچ ماہ پہلے پیجرز کےساتھ خریدےگئے تھے۔ادھر لبنان کے مطالبے پر جمعہ کو سلامتی کونسل کااجلاس طلب کرلیا گیا۔تائیوان کے بعد ہنگری نےبھی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

خبر رساں ایجنسیوں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق حزب اللہ کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ بیروت کے جنوب میں واقع نواحی علاقوں میں واکی ٹاکی دھماکے ہوئے اور ان میں سے دو دھماکے دو مختلف گاڑیوں میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھنے جانے والے بیروت کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں آج بھی پیجر اور ڈیوائسز کے دھماکے ہوئے۔لبنان کی وزارت صحت نے دھماکوں میں 14 افراد کی شہادت اور 450 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ضرورپڑھیں:مولانا کا چھکا ،پی ٹی آئی کی حکمت عملی کیا ہے؟لاہور میں جلسہ ہوگا یا نہیں؟ اہم انکشافات

رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کم از کم ایک دھماکا گزشتہ روز پیجر دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کے دوران ہوا۔سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سوہمور کے علاقے میں ڈیوائسز کے پھٹنے سے تین افراد شہید ہو گئے جبکہ بلبیک کے ہسپتال میں موجود ذرائع نے بتایا کہ اب تک واکی ٹاکی دھماکے میں زخمی کم از کم 15 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے پیجر دھماکوں کا بدلہ لینے کے لیے آج اسرائیلی فوج کی توپوں کے ٹھکانوں کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس حوالے سے اب تک اسرائیل کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان میں چھوٹی مواصلاتی ڈیوائسز پیجر پھٹنے سے کم از کم 12 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے جس میں 2 ہزار 750 زخمی بھی ہوئے۔

 ادھر اسرائیل کے وزیر دفاع نے حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا حزب اللہ کے خلاف مرحلہ وار آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہر مرحلے میں حزب اللہ سے پہلے سے زیادہ قیمت ادا کرے گی۔ جنگ کے نئے مرحلے میں لڑائی کا مرکز شمالی محاذ ہوگا۔ اسرائیلی آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا ہم نے ابھی کئی صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔

مزیدخبریں