لاہورپولیس کا سب انسپکٹرمنشیات فروش نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہورپولیس کا سب انسپکٹر منشیات فروش نکلا،نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ ساؤتھ نے سب انسپکٹر کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی آرکے مطابق سب انسپکٹر سجاول نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیاتھاجس کے قبضے سے 70 کلو منشیات برآمد ہوئی،لیکن سب انسپکٹرسجاول نے منشیات فروش کو 8لاکھ روپے رشوت لیکر چھوڑ دیااوربرآمد شدہ منشیات اپنے قبضہ میں لے لی۔
ایف آئی آرکے مطابق منشیات فروخت کرنے کیلئے ایک معطل کانسٹیبل تکاثر سے رابطہ کیاگیاجس کے بعد تکاثر سے 50 ہزار روپے فی کلو منشیات فروخت کرنے کا سودا طے پایا۔
ایف آئی آرکے مطابق معطل کانسٹیبل کی 5 ہزار روپے فی کلو کمیشن بھی طے پائی تھی تاہم وہ منشیات فروخت کرنے گیا تو این آئی یو ساؤتھ کی ٹیم نے پکڑ لیا۔
ایف آئی آرمیں مزید کہاگیاہے کہ تفتیش میں تمام حقائق سامنے آئےہیں،ڈسمس کانسٹیبل تکاثرمنشیات کی سپلائی کیلئے رخسانہ نامی خاتون کا بھی سہارا لیتا تھا،این آئی یونٹ نےسب انسپکٹرسجاول،سابق اہلکارتکاثراور رخسانہ بی بی کو گرفتار کرکے ملزمان سے منشیات برآمد اور مقدمہ درج کرلیاہے۔