گرج چمک ،بادلوں کی گھن گرج،محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم،آئمہ خان)محکمہ موسمیات نے ملک میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بار ش ہونے کی توقع ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔مشرقی پنجاب میں اکثر مقامات پر بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے،مری، گلیات، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤ الدین اورگوجرانوالہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، شیخو پورہ، ننکا نہ صاحب، لاہور اور قصور میں بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ضرورپڑھیں:تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث متعددپروازیں منسوخ
محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔
لاہور شہرمیں بادلوں کاراج،گرمی کازورٹوٹ گیا،شہرکادرجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت33ڈگری ریکارڈکیاجائیگا،آئندہ 24گھنٹےمیں بارش کے5فیصدامکانات موجود ہیں،لاہور شہرفضائی آلودگی کےاعتبارسےدوسرےنمبرپربراجمان ہے،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح163ریکارڈ کی گئی ہے۔