فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے:پاکستان

Sep 19, 2024 | 09:45:AM
فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے:پاکستان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں منیر اکرم نے فتنہ الخوارج کو افغانستان کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج افغان عبوری حکومت کی حمایت سے دہشت گرد حملے کر رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان قومی سطح پر فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

ضرورپڑھیں:فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، سعودی ولی عہد

 منیر اکرم کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے،بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے، افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کی آواز دبانے پر گہری تشویش ہے۔