عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس 2 کا محفوظ فیصلہ جاری

Sep 19, 2024 | 09:49:AM

(24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس 2 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریری حکم جاری کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں اور سیشن کورٹ کو 5 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔

 نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق ہائی کورٹ کو 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے جبکہ اسپیشل کورٹ پر سیشن کورٹ کے لیے دیا وقت اپلائی ہو گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کا شکار ہے، درخواست گزار کے وکلاء نے ضمانت کی درخواستوں پر جلد فیصلہ کی ہدایت کی استدعا کی۔

ایف آئی اے کو کیس ٹرانسفر ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں اسپیشل جج سینٹرل کے پاس زیر التوا ہیں۔
 

مزیدخبریں