منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی

Sep 19, 2024 | 10:04:AM
منی لانڈرنگ کیس،پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے منی لانڈرنگ کیس میں حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

 سپیشل سینٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ  کیا ہے،پرویز الٰہی کی میڈیکل رپورٹس کے ساتھ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی گئی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز اور ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے رکھا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔