اسٹاک ایکسچینج میں 81 ہزار کی حد بحال،ڈالر مزید سستا ہو گیا

Sep 19, 2024 | 10:16:AM

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے رجحان کے باعث انڈیکس نے 81 ہزار کی حد عبور کر لی  جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔

 اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں670 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 81 ہزار 132 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا،دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 278 روپے ، 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں