(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ منشا پاشا نے مثالی شوہر کی تلاش میں رہنے والی لڑکیوں کواہم مشورہ دےدیا۔
پاکستانی ڈراموں اورفلموں کی معروف اداکارہ اورماڈل منشاپاشا نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اپنے کام اورنجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
منشا پاشا نے پروگرام کے دوران گفتگوکرتے ہوئے اپنی شادی سے متعلق بتایا کہ جب میں پہلی بار جبران ناصر سے ملی تواسی وقت سمجھ گئی تھی کہ میری زندگی میں ان کا ایک بڑا کردار ہوگا، ایک سال انتظار کے بعد میری جبران ناصر سے شادی ہوگئی۔
مثالی شوہر کی تلاش میں رہنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے معروف اداکارہ نے کہا کہ ایک انسان اچھا ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں ہراچھا انسان اچھا شوہربھی ہو،اس لیے ایسے شخص کی تلاش کریں جوآپ کو سپورٹ کرے۔