مجھے متعدد بارخواتین مسترد کرچکی ہیں، میکال ذوالفقارکاانکشاف

مداح بریڈ پٹ سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو اچھا لگتا ہے،شعروشاعری نہیں موسیقی پسندہے

Sep 19, 2024 | 10:45:AM
مجھے متعدد بارخواتین مسترد کرچکی ہیں، میکال ذوالفقارکاانکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارمیکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں ایک خاتون نے ریجیکٹ کیا ہے۔

باصلاحیت اداکارمیکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ میں شعر و شاعری کا شوقین نہیں اور نہ ہی مجھے یہ سمجھ آتی ہے، مجھے شاعری کے بجائے میوزک پسند ہے۔

میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا کہ مجھے متعدد بار خواتین مسترد کرچکی ہیں،ابھی حال ہی میں ایک خاتون نے مجھے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ پہلے سے ہی کسی اور میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

معروف اداکار نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں حالانکہ میں ایک بہت سادہ اورشریف انسان ہوں، شاید میں اداکار ہوں اس لیے مجھے لوگ صحیح سمجھ نہیں پاتے۔

میکال ذوالفقار نے مزید کہا کہ مجھے مداح ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے، حیرت کی بات ہے کہ آج تک مجھے کسی نے کسی بالی وڈ فنکار کے ساتھ مشابہ قرار نہیں دیا، لوگ بالی وڈ چھوڑ کر مجھے ہالی وڈ فنکاروں کے ساتھ ملاتے ہیں۔