پاکستانیوں نے اگست میں کتنے کروڑ ڈالر کی چائے پی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سردی ہو یا گرمی چائے پینے والے افراد چائے ہی پیتے ہیں،اگست کے مہینے میں پاکستانی 5 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق اگست میں چا ئے کی درآمدات میں سالانہ 7.13 فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں چا ئے کی درآمدات کا حجم 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر تھا۔ سرکاری دستاویز میں کہا گیا تھا کہ جولائی کی نسبت اگست میں چا ئے کی درآمدات میں 45.24 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی میں 15 ہزار 764 ٹن چا ئے درآمد کی گئی تھی،جولائی میں چائے کا درآمدی بل تقریبا 4 کروڑ ڈالر تھا۔
سرکاری دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پہلے دو ماہ میں 38 ہزار 847 ٹن چائے امپورٹ کی گئی،جولائی اگست میں چا ئے کا درآمدی بل 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر رہا۔