روایتی حریف انگلینڈ،آسٹریلیا آمنے سامنے،کینگروز پر بیماری کا حملہ،متعدد کھلاڑی کھیل سے آؤٹ
بیماری آسٹریلیاکے کیمپ میں پھیل گئی ہے، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کے سیریز کے افتتاحی میچ سے محروم ہونے کا خطرہ ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج ٹرینٹ برج میں شروع ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا کا آج انگلینڈ سے پہلا ون ڈے،کھلاڑیوں پر بیماری کا حملہ،متعدد پلیئرز باہر ہوگئے ہیں ۔
آسٹریلیا کا آج انگلینڈ سے پہلا ون ڈے،کھلاڑیوں پر بیماری کا حملہ،متعدد پلیئرز باہر ہوگئے ہیں ۔ بیماری آسٹریلیاکے کیمپ میں پھیل گئی ہے، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک اور گلین میکسویل کے سیریز کے افتتاحی میچ سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ بین ڈارشز تقریباً جمعرات کو اپنا ڈیبیو کریں گے، جبکہ نوجوان گن کوپر کونولی اور وکٹ کیپر ایلکس کیری کو بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔
ضرورپڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان ویمنز نے ساؤتھ افریقہ ویمنز کو شکست دیدی
مارش نے تصدیق کی کہ اسپنر ایڈم زمپا اپنا 100 واں ون ڈے ناٹنگھم میں کھیلیں گے۔آسٹریلینز مسلسل 13 وں ایک روزہ میچ کی جیت کی تلاش میں ہونگے۔مچ مارش نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے موقع پر ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کے لیے کس کا انتخاب کرے گا۔پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔