عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے:جوبائیڈن

امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کی امریکی صدر سے ملاقات، اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں ،پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کوترجیح قراردیا۔

Sep 19, 2024 | 11:12:AM

(24 نیوز)امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،  پاک امریکہ تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لئے اہم ہیں ۔صدر بائیڈن نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاک امریکا تعاون کو سراہا۔امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے بائیڈن کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں ۔پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا پاک امریکا اقتصادی شراکت داری کوترجیح قراردیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن سے امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے ملاقات کی ہے،پاکستانی سفیر نے امریکی صدر کو اپنی تقرری کی اسناد تقرر پیش کیں،امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،پاک امریکہ تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لئے اہم ہیں،صدر بائیڈن نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے پاک امریکا تعاون کو سراہا۔

پاکستانی سفیر رضوان سعید نے کہا ہے کہ پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے،پاکستان متبادل توانائی گرین ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اعلیٰ تعلیم میں امریکی سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے۔

مزیدخبریں