(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیرفوادچودھری نے کہاکہ آئندہ 45روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی،حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے۔
فوادچودھری کاکہناتھا کہ حکومت کو پتہ ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل کے دروازے پر لانا بھی انقلاب کو دعوت دینا ہے، جس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا ہونگے سڑکوں پر لوگوں کا جم غفیر ہوگا، ان کاکہناتھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، حکمران ٹولے نے لوگوں کو تقسیم کردیا ہے،اس حکومت کی تمام پالیسیوں کی بنیاد ظلم اور بربریت ہے،ملک ان پالیسیوں پر نہیں چل سکتے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں نارمل سیاست نہیں ہو رہی،پاکستان کے آئین کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا،ان کاکہناتھا کہ آئندہ 45روز میں یہ حکومت آپ کو ختم ہوتی نظر آئے گی،حکومت ریت کی دیوار ہے اب آخری دھکا باقی ہے،آئینی ترامیم کا ایک ہی مقصد کہ ملک میں نیا پی سی او لگایا جائے،یہ ناپسندیدہ ججز کو باہر کرکے پسندیدہ ججز کو لانا چاہتے ہیں۔