علی امین پختونخوا نہیں ، افغان صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں ، فیصل کریم کنڈی

Sep 19, 2024 | 11:22:AM

(24نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے پی نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل کنڈی نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ کے پی سے شروع میں مثبت بات کی لیکن انہوں نےفائدہ اُٹھایا۔ آئینی عہدے پربیٹھا ہوں، آئین کیخلاف کام نہیں ہونے دوں گا لیکن اگر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کوئی کام کرے گا تو ساتھ دوں گا۔

گورنر نے مزید کہا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے، علی امین وزیراعلیٰ کے پی نہیں بلکہ افغانستان کےکسی صوبے کے وزیراعلیٰ لگتے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لے کر پھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں