ارچناکو"دی گریٹ انڈین کپل شو"میں ہنسنے کے کتنے پیسے ملتے ہیں؟

بھارتی کامیڈی شوسیزن 2 رواں ہفتے 21 ستمبر 2024ء سے نیٹ فلکس پرنشر کیا جائے گا

Sep 19, 2024 | 12:20:PM
ارچناکو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی معروف کامیڈی شو"دی  گریٹ انڈین کپل شو"سیزن 2 کا ٹریلرجاری ہوگیا جس میں عالیہ بھٹ اور کارتک آریان کو گیسٹ سیٹ پر دیکھاگیاہے ،یہ شورواں ہفتے 21 ستمبر 2024ء سے نیٹ فلکس پرنشر کیاجائے گا۔

بھارتی میڈیا پرحال ہی میں شائع ہونےوالی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے  شو کے سیزن  1 میں ارچنا پورن سنگھ ایک قسط کا 10 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ وصول کرتی تھیں،تاہم اس رپورٹ میں "دی گریٹ انڈین کپل  شو"سیزن 2 کیلئے فن کاروں کے معاوضے کے حوالے سے کوئی تفصیل شائع نہیں کی گئی۔

شوکی دیگر کاسٹ کے ہمراہ ایک بھارتی شو میں گفتگو کے دوران ارچناپورن سنگھ نے اعتراف کیا کہ "دی گریٹ انڈین کپل شو" میں ان کے ساتھی اداکار سنیل گروور، کرشنا ابھیشیک اوردیگران سے دوگنا معاوضہ لیتے  ہیں،دوران شوارچنا پورن سے سوال کیا گیا تھاکہ  کیاان کے ساتھی اداکاراس بات پر جلن محسوس کرتے ہیں  کہ ارچنا کوشو میں صرف ہنسنے کا معاوضہ دیا جاتا ہے؟اس سوال کے جواب میں ارچنا کا کہنا تھا کہ شو میں معاوضہ تم لوگ  دوگنا لے جاتے ہو، تو سہی ہے نا محنت کرو بھائی۔

گفتگو کے دوران ارچنا اپنے معاوضے سے خاصی مطمئن نظر آئیں اور کہا کہ انہیں شومیں صرف ہنسنے کا معاوضہ ملتا ہے جبکہ دوسرے لوگ اپنی محنت سے دوگنا معاوضہ لے جاتے ہیں۔

"دی گریٹ انڈین کپل شو" سیزن 1 میں کپل شرما کو 5 کروڑ،سنیل گروورکو 25 لاکھ،کرشنا ابھیشیک کو 10 لاکھ،کیکو شارداکو 7 لاکھ اورراجیو ٹھاکرکو 6 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ ملتاتھا۔