ہریتھک روشن اورسوزین خان کی طلاق کیوں ہوئی؟اصل وجہ سامنے آگئی
بالی ووڈسٹارنے سوزین خان سے 2000 میں شادی کی جو14 سال بعد ختم ہوگئی ان کے 2 بیٹے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے معروف اداکار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بھائی اداکار زید خان نے 10 سال بعد بہن اور بہنوئی کے درمیان طلاق کی وجہ بتادی۔
اداکار ہریتھک روشن اور ڈیزائنر سوزین خان بچپن کے دوست تھے جنہوں نے 2000 میں شادی کی تاہم 14 سال بعدیہ شادی ختم ہوگئی جن کے 2 بیٹے بھی ہیں۔
حال ہی میں زید خان نے ایک یوٹیوب پلیٹ فارم پر سبھوجیت گھوش کو انٹرویو دیا جس میں بہن سوزین اور ہریتھک کے درمیان طلاق کی وجہ ان کے رشتے سے احترام اور محبت کے ختم ہونے کو قرار دیا،زید خان نے کہا کہ ہم ایک بہت ہی ماڈرن خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،ایک کہاوت ہے کہ خون پانی سے زیادہ گاڑھا ہوتا ہے،اگر دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے لیکن ان میں بہت سی دوسری چیزیں مشترک ہیں تو ان کو سمجھنا اور ان کا ساتھ دینا چاہیے، ایک جوڑی کے لیے ان کی محبت اور ان کے درمیان مثبت تعلق کو خاندان، بچوں سمیت سب ذمے داریوں سے بالاتر ہونا چاہیے،جب تک ایک دوسرے کا دل میں احترام ہو تو ہم اسے ناصرف اپنے اندر بلکہ اپنے بچوں میں بھی منتقل کرتے ہیں مگر جب ایک رشتے سے احترام ختم ہو جائے تو اس رشتے کو ختم کرنا ہی صحیح ثابت ہوتاہے۔
زید خان نے کہا کہ میں اپنے بھائی ہریتھک کے بھی بہت قریب ہوں،وہ ایک بہترین شخصیت کا مالک ہے جس کا دل سونے کا ہے، ہریتھک کی نئی پارٹنرز صبا آزاد ایک شاندار خاتون ہیں۔
زید خان نے بہن سوزین خان کے نئے بوائے فرینڈ ارسلان گونی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ارسلان گونی بھی ایک اچھا انسان ہے، کیا بات ہے،زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے۔