(24نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کی تیاریوں کے سلسلے میں آئی سی سی کا 5 رکنی وفد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف حصوں، خصوصاً ڈریسنگ روم کا معائنہ کیا، آئی سی سی کا وفد چار روزہ دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے جس نے اپنے دورے کا آغاز نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے کیا تھا، پنڈی اسٹیڈیم کے بعد وفد قذافی اسٹیڈیم لاہور کا بھی دورہ کرے گا تاکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے، آئی سی سی کا یہ پانچ رکنی وفد 21 ستمبر کو واپس دبئی روانہ ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشلز بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے، اور اس دورے کا مقصد ملک میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لینا ہے۔