سکھ رہنما کے قتل کی سازش،اجیت کمار دوول کوامریکی عدالت نے طلب کرلیا 

Sep 19, 2024 | 14:58:PM
سکھ رہنما کے قتل کی سازش،اجیت کمار دوول کوامریکی عدالت نے طلب کرلیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر بھارتی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت کمار دوول کو طلب کر لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش عین وقت پر پکڑی گئی تھی جس کے تانے بانے بھارتی حکومت اوربھارتی خفیہ ادارے "را" سے ملے تھے۔

"سکھ فارجسٹس"نے امریکی عدالت میں مودی سرکار اور"را" کے سربراہ کے خلاف سکھ رہنما قتل کیس پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں اجیت کماردوول کا کردار بھی سامنے آیا تھا۔

بھارتی مشیربرائے قومی سلامتی کی طلبی پر بھارتی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔

سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے وکلا کے ذریعے اپنے قتل کی سازش میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کےٹھوس شواہد فراہم کیے تھے،سکھ رہنماکا کہنا تھا کہ خالصتان کو فروغ دینے اور ریفرنڈم منعقد کرنے کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، قتل کی سازش ان لوگوں کے خلاف کی گئی جو حق خودارادیت کی وکالت کرتے ہیں،جو بھی مودی سرکار کی زیادتیوں، جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اس کی آواز کو ہمیشہ کے لیے دبانے کی سازش کی جاتی ہے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے عالمی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کا انعقاد کرتا رہوں گا اور اگر آزادی کی قیمت موت ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔