اداکارہ سوزین رشتہ ازدواج میں منسلک ، 8 ماہ بعد شادی کی تصاویر شئیر کردیں

Sep 19, 2024 | 15:00:PM
اداکارہ سوزین رشتہ ازدواج میں منسلک ، 8 ماہ بعد شادی کی تصاویر شئیر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوزین فاطمہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں، سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر بھی شئیر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں ، انہوں نے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے دسمبر 2023ء میں شادی کرلی تھی، جس کا اعلان اب کر رہی ہوں۔

اداکارہ سوزین نے انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ دو سچے ساتھی اور ایک سفر، وہ محبت جسے ہم نے صرف حاصل نہیں کیا بلکہ اسے اس رشتے کو ساتھ مل کربنایا ہے اور ہم ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصویر کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔