احسن شاہ ویڈیو لیک کیس, بیوہ اریشہ مقصود کی عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) احسن شاہ ویڈیو لیک کیس میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے احسن شاہ کی بیوہ اریشہ مقصود کی پیکہ ایکٹ کے تحت عبوری ضمانت دو اکتوبر تک منظور کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی قمر نے احسن شاہ کی بیوہ اریشہ مقصود کی پیکہ ایکٹ میں عبوری ضمانت دو اکتوبر تک منظور کر لی، عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، اریشہ کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ وہ عدت میں ہے ، اس پر جو ویڈیو لیک کرنے کا الزام لگایا غلط ہے، درخواست میں کہا کہ جس ویڈیو لیک ہونے کا ذکر ہے وہ جعلی ہے۔
اریشہ کے خلاف تھانہ اچھرہ میں شکیل بٹ نے پیکہ اور پچیس ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت پرچہ درج کرارکھا ہے، ایف آئی ار میں شکیل بٹ سب انسپکٹر نے اریشہ پر الزام عائد کیا کہ اریشہ طیفی بٹ ، گوگی بٹ کے ساتھ ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے جان کا خطرہ ہے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔