پانچ برس میں کتنا غیر ملکی قرض لیا گیا اور کتنا سود ادا کیا گیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے،رپورٹ

Sep 19, 2024 | 15:32:PM
پانچ برس میں کتنا غیر ملکی قرض لیا گیا اور کتنا سود ادا کیا گیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پانچ برس میں باہر سے کتنا قرض لیا گیا اور کتنا سود ادا کیا گیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں۔

پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے، جس پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

پانچ برسوں میں ملنے والی رقم کی تفصیلات کی مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز شرح سود ادا کیا گیا،اسی طرح چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کے لئے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی، جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 1 کروڑ ڈالر دیا جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

ضرور پڑھیں:کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تیزی سے کمی، 4 ماہ بعد سرپلس ہوگیا

فرانس نے 23 کروڑ 17 لاکھ دیے جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے، جاپان 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز جس پر 98 لاکھ 80 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی۔کوریا سے پاکستان کو 37 کروڑ 5 لاکھ ڈالرز سعودی عرب سے 4 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز ملے جس پر 75 لاکھ 70 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔غیر ملکی قرضوں پر5 برس میں 88 کروڑ91 لاکھ ڈالر سود ادا کیا گیا۔