(عثمان خان) ن لیگی ارکان صوبائی اسمبلی آمینہ حسن شیخ اور محسن ایوب نے الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے قانونی رجوع کرلیا, جس میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستوں کی فہرست نہ دینے والی جماعتوں کو نااہل قرار دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ جن امیداروں نے انتخابات میں پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا انھیں ڈکلیئرڈ کیا جائے ، جن آزاد ارکان نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کی وہ دوبارہ پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے ،پارلیمنٹ نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔
پارلیمنٹ نے ترامیم کا اطلاق ماضی سے موثر قرار دیا ہے ، ترامیم کے مطابق ایک مرتبہ وابستگی کا جمع سرٹیفکیٹ تبدیل نہیں ہو سکتا جبکہ الیکشن ایکٹ کے مطابق فہرست جمع نہ کرانے والی جماعت مخصوص نشتوں کی اہل نہیں ہیں۔