ذہنی تناؤکاشکارہونے کے بعداسلامی تعلیمات کی طرف رجحان ہوا،نوشین شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ چند سال قبل ذہنی تناؤ کا شکار ہونے کے بعد اسلام کی تعلیمات حاصل کرنا شروع کیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگوکی۔
نوشین شاہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج سے 4 یا 5 برس قبل احساس ہوا کہ دنیا اور دنیا داری کے پیچھے بھاگتے بھاگتے ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،جب ہم اللہ تعالی کو بھول کر صرف اس کے بندوں کو خوش کرنے میں لگ جاتے ہیں تو ہم نہ بندوں کو خوش کرسکتے ہیں اور نہ ہی اللہ کی ذات کو خوش کر سکتے ہیں اس لیے بہتر ہے کہ اس کے احکامات کی تعمیل کی جائے۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ جب کچھ سال پہلے اس بات کا احساس ہوا تو اسلام اور اس سے جڑی چیزیں پڑھنا شروع کیں۔