لاہور کا جلسہ Do and Die ہے، عمران خان

Sep 19, 2024 | 16:33:PM

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسٰی کو بچانا ہے،یہ غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا جس میں انھوں نے پوچھا کہ آپ نے چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستحط کیے اس میں آئینی عدالتوں کا قیام بھی موجود تھا، اب آپ کا کیا موقف ہے ؟اس بارے میں عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے معاملے پر پوری طرح بحث ہونی چاہئے تھی، ہر چیز کا کوئی تناظر ہوتا ہے، اس وقت میں اور اس میں فرق ہے، اس وقت آئینی ترمیم کا مقصد صرف اور صرف قاضی فائز عیسیٰ کو بچانا ہے، یہ سب کچھ رات کے اندھیرے میں نہیں ہونا چاہئے تھا،یہ جو کرنے جارہے ہیں یہ غیر قانونی اور آئین کے خلاف ہے، یہ سپریم کورٹ کو ختم کرنے جارہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ Do and Die ہے، اب بے شک جو مرضی کرلیں، پوری پارٹی کو کہہ دیا ہے کہ باہر نکلیں۔

ضرورپڑھیں:جج راج کی آخری سانسیں

ایک صحافی نے سوال کیا کہ وزیرعلیٰ  کے پی نے سیرت کانفرنس بلوائی،افغان قونصلر نے شرکت کی لیکن قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے،جو سفارتی اداب کے خلاف ہے، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ چھوڑو ان چیزوں کو ،یہاں ملک کے اور بہت بڑے مسئلے ہیں تمھیں اسکی پڑی ہے،ملک کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے اور تم اس کی بات کر رہے ہو۔

مزیدخبریں