سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت منظور

Sep 19, 2024 | 17:08:PM

(24نیوز)  لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو 23 ستمبر تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی 23 ستمبر تک عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی ہے، عدالت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سیلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ اپنے وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے تھے،  

اس موقع پر وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے سے روکنے کے لیے گرفتار کرنا چاہتی ہے، دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے ۔

مزیدخبریں