کپل شرما ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

Sep 19, 2024 | 18:01:PM
 کپل شرما ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی کامیڈین اور اداکار کپل شرما  اپنےنئے شو "دی گریٹ انڈین کپل شو" کے  لیے کتنا  بھاری معاوضہ لیتے ہیں ؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔

کپل شرما کا یہ شو اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور ہے، اور سیزن 2 کی آمد کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کپل شرما شو کی ایک قسط کے لیے 5 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتے ہیں، جو کہ شو کی ٹیم میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ، شو میں شامل دیگر فنکاروں کے معاوضے کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں:

سنیل گروور: 25 لاکھ روپے
کرشنا ابھیشیک: 10 لاکھ روپے

ارچنا پورن:  10 لاکھ روپے
کیکو شاردا: 7 لاکھ روپے
راجیو ٹھاکر: 6 لاکھ روپے

 ’دی  گریٹ انڈین کپل شو‘کے سیزن 2 کا ٹریلر  جاری ہوگیا ہے جس میں عالیہ بھٹ اور کارتک آریان کو گیسٹ سیٹ پر دیکھ کر فینز شو شروع ہونے کے دن گن رہے ہیں۔یہ شو رواں ہفتے 21 ستمبر 2024 کو نیٹ فلکس پر نشر کیا جائے گا۔