روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا

Sep 19, 2024 | 18:04:PM

(اشرف خان) سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام کے باعث روپے اور ڈالر میں جنگ کافی عرصے سے جاری ہے، دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت سے سخت تر ہوتی شرائط کے باعث ڈالر سمیت دیگر بیرونی کرنسیوں کا روپے پر دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے، لیکن افراتفری کے اس عالم میں انٹربینک سے اچھی خبر آئی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے سے نیچے بند ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.04 روپے سے کم ہوکر 277.91 روپے پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.70 روپے پر ہی برقرار ہے، یورو 21 پیسے مہنگا ہو کر 311.92 روپے پر پہنچ گیا، برطانوی پاؤنڈ 1.49 روپے مہنگا ہوکر 371.73 روپے پر پہنچ گیا، اماراتی درہم 76.30  روپے پر ہی برقرار ہے جبکہ سعودی ریال 7 پیسے کمی کے بعد  74.49 روپے  کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کے بھاؤ میں اتار چڑھاؤ ،مہنگا سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 997 پوانٹس کے اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا، 100 انڈیکس 81ہزار 459 کی سطح پر بند ہوا، آج مارکیٹ میں 1542 پوانٹس کے اضافے سے 82ہزار کی  نئی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوا، آج 17 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔

مزیدخبریں