سپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں پارلیمنٹ کی خودمختاری پر زور

Sep 19, 2024 | 18:08:PM
سپیکر ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں پارلیمنٹ کی خودمختاری پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ میں پارلیمنٹ کی خودمختاری کو یقینی بنانے پر زور ، انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور نئے پارلیمانی قانون کے مطابق عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رہتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے، خط میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ آزاد اراکین کسی اور پارٹی میں شمولیت کی، وہ آزاد اراکین جو ایک سیاسی جماعت کا حصہ بن گئے انہیں پارٹی تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایکٹ جن آزاد اراکین نے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرایا وہ آزاد تصور ہوں گے، ایکٹ پرعملدرآمد کیے بغیرالیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔

سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ماضی کے ایکٹ کے تحت تھا جس کا اطلاق نہیں ہوتا، پارلیمنٹ کے منظور کردہ ایکٹ صدر کی مںظوری کے بعد قانون بن گیا ہے، پارلیمانی نظام کی سالمیت اور آزادی کو برقرار رکھنا ضروری ہے، الیکشن کمیشن پارلیمنٹ اور جمہوری اصولوں کی پاسداری یقینی بنائے۔