حکومتی بل ترامیم کا نہیں، آئین کی تدفین کا بل ہے،عارف علوی

Sep 19, 2024 | 18:32:PM
حکومتی بل ترامیم کا نہیں، آئین کی تدفین کا بل ہے،عارف علوی
کیپشن: سابق صدر عارف علوی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے کہ حکومت آئین میں ترمیم لانا چاہتی ہے، یہ بل ترامیم کا نہیں بلکہ تدفین کا ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کاکہناتھا کہ ہر سیاسی جماعت کو جلسہ جلوس کرنے کی آزادی ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ بل آئین کے تدفین کا بل ہے کھلم کھلا مارشل لاء مشرف کا بہتر تھا ، دھاندلی زدہ حکومت آئین میں ترمیم کررہی ہے۔

ان کاکہناتھا کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک نہیں حقیقی سیاسی قوتوں کو کنارہ کش کردیا جس کی وجہ سے ہتھیار کا استعمال بڑھ گیاہے،مسنگ پرسنز کو برآمد تو کیا جائے پاکستان بھر میں مسنگ پرسنز والا معاملہ پھیل گیا ہے،ان کاکہناتھا کہ میری فوج پر جھوٹ کا الزام بھی لگا رہا ہے فوج کو نقصان نہ پہنچے کسی سے لڑائی نہ ہو،ان کاکہناتھا کہ معیشت کے معاملات خراب ہیں کہا جارہا مہنگائی کم ہوگئی تو قیمتوں میں سست روی ہوئی،جو بھی معیشت کا فیصلہ ہوگا اخلاقی معیشت پر ہر چیز لالچ میں خریدی نہیں جاتی۔

سابق صدر نے کہاکہ کورونا میں عمران خان نے لاک ڈاؤن میں معیشت کو کمزور نہیں ہونے دیا، ان کاکہناتھا کہ پندرہ فیصد کا قرض لیاجا رہا ہے،ترمیمی بل آئین کی تدفین کا بل ہےاس میں تو 63-A بھی ختم کیاجا رہا ہے تاکہ لوگوں کا ووٹ خریدا جائے، فضل الرحمن نے بل پر رکاوٹ ڈال دی ہے شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کاکہناتھا کہ جعلی حکومت کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اتنا اہم بل پاس کرے، منصورہ میرا گھر ہے اہم موڑ پر آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:فائزہ ہاشمی رفسنجانی 2 سال بعد جیل سے رہا