پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کا معاملہ ،اہم میٹنگ آج ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان کمبوہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لاہور جلسے کے معاملے پرپارٹی قیادت اور جلسہ منتظمین کی اہم میٹنگ آج رات منعقد ہوگی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، اس میٹنگ میں مرکزی قیادت وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر جلسے کی اجازت نہ ملی تو پارٹی حکمت عملی تیار کی جائے گی، میٹنگ میں لاہور جلسے کے لیے قافلوں کے روٹس کا تعین بھی کیا جائے گا اورخاص طور پر خیبر پختونخوا (کے پی کے) سے آنے والے قافلوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ چاہے جلسے کی اجازت ملے یا نہ ملے، لاہور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا۔ اس سلسلے میں لاہور کی قیادت کو جلسہ کامیاب بنانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔