علی امین گنڈا پور کی جانب سے افغان حکومت کیساتھ ابتک کوئی رابطہ نہیں ہوا ، افغان ناظم الامور

Sep 19, 2024 | 18:47:PM
علی امین گنڈا پور کی جانب سے افغان حکومت کیساتھ ابتک کوئی رابطہ نہیں ہوا ، افغان ناظم الامور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے مذاکرات کیلئے افغان حکومت کیساتھ ابتک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

افغان ناظم الامور نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے  کہا کہ افغان قونصل جنرل پشاور تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے گئے تھے، قونصل جنرل سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تھے، ‏‎انہوں نے کہا  کہ ان کا مقصد کبھی بھی توہین نہیں تھا, انہوں نے بتایا کہ وہ سیرت النبی ﷺ تقریب میں موسیقی کے وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، ‏‎پاکستان کی طرف سے دیا گیا احتجاجی مراسلہ  دارالحکومت کابل بھجوا دیا ہے۔

 سردار احمد شکیب  نے مزید کہا کہ پاکستان کیساتھ گہرے اور قریبی تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کے طرف سے مذاکرات کے لئے افغان حکومت کیساتھ ابتک کوئی رابطہ نہیں ہوا ،  اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا،افغانستان حکومت کسی کو اجازت نہیں دیے گی کہ پاکستان یا کسی اور ملک جا کر کاروائی کرے، کسی افغان شہری کو اجازت نہیں کہ وہ دوسرے ملک میں کاروائی کیلئے جائے,  یا ادھر کے کسی گروہ کی مدد کرے، پہلے بھی ایسے متعدد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، افغانستان میں طالبان حکومت پاکستان میں بدامنی کی خواہاں نہیں ہے۔

‏‎افغان ناظم الامور نے  بتایا کہ ہم نے سب کو سختی سے منع کررکھا ہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ملک میں کوئی کارروائی نہ کی جائے، فی الحال ہمارے توسط سے  پاکستان کے ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں ہورہے,  ‏امارات اسلامی افغانستان پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کی حامی ہے،دونوں ملکوں کو معیشت و تجارت ایک دوسرے کے قریب لا سکتی ہے،افسوسناک  امر ہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے پشاور طورخم راستہ بند کر دیا گیا ہے،  راستہ بند ہونے کی وجہ سے افغان کے پھل و سبزیوں کی تجارت کو بھاری نقصان پہنچا، ایک بھی تجارتی گاڑی نہ ادھر سے ادھر آئی نہ ادھر سے ادھر گئی۔