پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 21ستمبر کو جلسہ سے متعلق درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب ، آئی جی پنجاب ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوکل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی کل طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدرکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،تین رکنی بنچ میں جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ لودھی پیش ہوئے ،درخواست گزاروں کی جانب سے اشتیاق اے خان ، سردار خرم لطیف کھوسہ سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے ۔
اکمل خان کے وکیل سردار خرم لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم نے جلسہ کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی ہے،جسٹس فاروق حیدر نے کہاکہ چودہ اگست کو آپ نے جلسہ کی درخواست دائر کی تھی ، جو غیر موثر ہوچکی ہے، جسٹس فاروق حیدر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے، عالیہ حمزہ ملک والے کیس میں دلائل دیں ۔
عدالت نے کہاکہ یہ معاملہ اہم ہے ، اس میں چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب ، کمشنر ، ڈی سی کو کل بلوا لیتے ہیں ، عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح نو بجے تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت خطرناک وائرس کا شکار