(24 نیوز) ایک ہفتے میں ملکی زرِمبادلہ ذخائر میں کروڑوں ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جس سے متعلق سٹیٹ بینک نے رپورٹ بھی جاری کر دی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4.30 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے ساتھ ہی سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 50 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کا زور چلنے لگا، ڈالر مزید سستا ہو گیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.30 کروڑ ڈالر کمی سے 5.31 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ملکی مجموعی زرِمبادلہ کے ذخائر3 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 82 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔