(حاشر احسن) پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کولیکر خوب گہما گہمی پائی جا رہی ہے ، سیاست کے بڑے جوڑ توڑ کر رہے ہیں تو ملک بھر کے قانونی ماہرین بھی اس پر اپنی رائے کا اظہار کھل کر کر رہے ہیں ، ایسے میں پاکستان بار کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کے اعلامیہ نے حکومت کو پریشان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے ایگزیکٹو اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں مجوزہ آئینی ترمیم کو خفیہ رکھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،پاکستان بار کونسل اعلامیہ کا کہنا ہے کہ حکومتی کا مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالہ سے اقدام پارلیمانی روایت، اقدار اور قانون کی حکمرانی کیخلاف ہیں،پاکستان بار کونسل اجلاس میں 26 ویں مجوزہ آئینی ترامیم کا شق وار جائزہ لیا گیا،مجوزہ آئینی مسودہ میں ترامیم تجاویز کی گئی ہے،مجوزہ ترامیم کا مزید جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،مجوزہ ترامیم کا مزید جائزہ لینے کیلئے دوبارہ اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا،مجوزہ ترامیم بڑی اہم جن کا مزید جائزہ لینا ضروری ہے ۔